مساجد کے باہرپولیس کے دھمکی آمیزنوٹس قابل مذمت، مفتی جان نعیمی

مساجد کے باہرپولیس کے دھمکی آمیزنوٹس قابل مذمت، مفتی جان نعیمی

  

کراچی(آئی این پی)مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے امیر،مفتیء اعظم سندھ صاحبزادہ مفتی محمدجان نعیمی کی اپیل پر جمعہ کو صوبے بھرمیں یوم توبہ واستغفارمنائے گی،اس موقع پر کروناسے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کی جائیں گی،دوسری جانب کرونا کی وجہ سے صوبے میں مساجد میں نمازوں کی بندش باالخصوص نمازجمعہ کے اوقات میں سخت کرفیو کے اعلان سے علماء ومشائخ میں تشویش پھیل رہی ہے۔جمعرات کو مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری، ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمدزبیر صدیقی،مفتی محمدتاج الدین نعیمی، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، علامہ حبیب اللہ نعیمی، علامہ خادم حسین جت نعیمی،مفتی عبدالقیوم اوٹھارنعیمی ودیگر نے کہاہے کہ حکومت کے علماء کے ساتھ اجلاس میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرنے کے بجائے مساجد کے دروازوں پر پولیس کی جانب سے دھمکی آمیزنوٹس چسپاں کردیئے گئے ہیں جو انتہائی تشویشناک وقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ بھر کے علماء مشائخ کرو نا کی آڑ میں مساجد اور باجماعت نماز کو ٹارگٹ کرنے کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مفتی جان نعیمی

مزید :

علاقائی -