کرونا سے بچاؤ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپرے

کرونا سے بچاؤ کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں سپرے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پولیس فورس اور ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں نہ صرف تمام اضلاع میں جامع حکمت عملی کے تحت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے سنٹرل پولیس آفس کے تمام شعبوں کی عمارتوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے کلورین واٹر کا سپرے کروایا گیاتاکہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر بیماریوں کا سبب بننے والے مہلک جراثیم کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے اور ملازمین کو کام کرنے کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -