چوری وڈکیتی کی وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا

  چوری وڈکیتی کی وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اکبر کے گھر سے 5 لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے اویس کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر سے1لاکھ80ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سول لائن کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے طاہر کے گھر سے1لاکھ 50ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے مصطفی کے گھر سے 2 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے نصراللہ سے80 ہز ار کی نقد ی اور دیگر سامان.ٹاون شپ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے صادق کی فیملی سے75 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے واحد کی فیملی سے 50ہز ارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔غازی آباد، رائیونڈ سے گاڑیاں، نیو انارکلی۔سمن آباد اور فیکٹری ایریا سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -