کرونا امدا دکی رجسٹریشن کیلئے دکانداروں کی لوٹ مار

کرونا امدا دکی رجسٹریشن کیلئے دکانداروں کی لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)دکانداروں نے حکومت سے امدا دکیلئے رجسٹریشن کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار شروع کر دی، موبائل فون پر رجسٹریشن کے لئے 100روپے وصولی شروع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہدرہ کے حلقہ این اے123 میں کچھ جنرل سٹورز پر حکومت سے مالی امداد کیلئے رجسٹریشن کرانے کے نام پر لوٹ مار شروع کردی گئی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے سادہ لوح شہریوں کو4ہزار روپے کی مالی امداد کے لئے 100روپے کے عوض رجسٹریشن کاکہا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -