سٹی ڈویژن سے7روز میں 619ملزم گرفتار،رپورٹ

سٹی ڈویژن سے7روز میں 619ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث619ملزمان گرفتار کر لیئے۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے07پسٹلزاور گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے3کلوگرام سے زائدچرس،5 کلوگرام سے زائد ہیروئن اور110 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران09ملزمان سے رقم بر آمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 40اشتہاری و عدالتی مجرمان کوبھی گرفتارکیا گیا۔

پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈ سپیکر اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر150ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔ کورونا وائرس کے تناظر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 399 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

علاقائی -