200 قیدیوں کے کروناٹیسٹ نمونے لیبارٹری ارسال
لاہور(کر ائم رپو رٹر) کیمپ جیل کی انتظامیہ نے جیل میں قید 490 سے زائد قیدیوں میں سے 200 قیدیوں کے کرونا وائرس کے حوالے سے نمونہ جات تجزیے کے لئے بھجوا دئیے ہیں جبکہ باقی قیدیوں کے نمونہ جات حاصل کرنے کا عمل گزشتہ روز مکمل کرلیا گیا۔ڈی آ ئی جی جیل خا نہ جا ت لا ہو ر ریجن ملک مبشر نے کہا کہ بھجوائے گئے نمونہ جات کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کرونا وائرس کے تصدیق شدہ قیدیوں کو جیل کے ہسپتال بھیجا جائے گا۔
جبکہ تشویشناک حالت کے قیدیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ کیمپ جیل کے حکام نے مذکورہ تمام قیدیوں کو بیرکوں میں بنائے جانیوالے قرنطینہ مراکز میں رکھا ہوا ہے۔
مضروب شخص ذقیل ولد بوستان سکنہ 40فٹ بازار جو کہ گھر سے سوداسلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ اچانک ہی نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور شہہ رگ پر پھرنے سے مضروب ہوگیا فیکٹری ایریا پولیس مصروف تفتیش ہے،دریں اثنا شہری حدود نئی آبادی آرائیانوالہ،بھکھی روڈ،خالد روڈ اور طارق روڈ پر حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اور پتنگ بازی کرنے والے نوجوان بوکاٹا کی صدائیں بلند کررہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارئے پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔