ریس کورس،مختلف وارداتوں میں ملوث3ملزم گرفتار

ریس کورس،مختلف وارداتوں میں ملوث3ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس صابر خان اورکزائی شاہراہ عام پر ناکہ لگا کر اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک تین رکنی گینگ کے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، سات عدد قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن اسدالرحمن کے مطابق گرفتار ہونے والا گروہ شاہراؤں پر ناکے لگا کر زیادہ تر کار سواروں کو لوٹتے تھے جبکہ گھروں کے باہر سے تالے لگے دیکھ کر واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر کے لوٹ مار کرتے تھے ملزم متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -