پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران453 ٹریفک حادثات، رپورٹ
لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 453 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں دوافرادجاں بحق جبکہ487 افرادشدیدز خمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔230 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 198 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور20 مسافر203 اور88 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔
، جن میں صوبائی درالحکومت97متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 48حادثات میں 55متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 37حادثات میں 41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل489متاثرین میں 393مرد اور96خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 80افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور281افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ128زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 397موٹر سائیکلز،47آٹو رکشے،29موٹر کاریں،07وین01مسافربسیں،08ٹرک اور70دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔