کرونا کا خطرہ،ناکوں پرپولیس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

کرونا کا خطرہ،ناکوں پرپولیس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر لاہورشہر میں ناکہ بندیاں،ڈیوٹی پر مامور اہلکار کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مغلپورہ کے حدود میں ناکہ پر تعینات اہلکار ڈیوٹی دیتے کرونا وائرس کی بیماری میں مبتلا گیا،کانسٹیبل فضل کریم کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں قائم ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے منتقل کر دیا ہے،تھانہ مغلپورہ میں کرونا وائرس کی تشخیص پر فضل کریم کے نام پر رپٹ درج کر دی۔
،کانسٹیبل میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پولیس کو احتیاطی تدابیر کے تحت ڈیوٹی کے فرائض ادا کرنے کی ہدایات کردیں،پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کو علاج معالجے کیلئے پولیس لائنز ہسپتال لایا گیا،احتیاطی اقدامات کے پیش نظر پولیس ہسپتال میں قرنطینہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -