ایم این اے سیمی بخاری کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

ایم این اے سیمی بخاری کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی مرکزی خاتون رکن ثروت گوہر اور مقدسہ ایاز نے ڈاکٹر سیمی بخاری کی ہدایت پر لاہور کے علاقہ کینٹ 'والٹن 'غازی روڈ 'نشتر کالونی اوربیدیاں روڈ سمیت دیگر مقامات پر 200 سے زائد خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کر دیا ہے اورجب تک کورونا بحران ختم نہیں ہوگا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

اس موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کے دورا ثروت گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن اور ڈاکٹر سیمی بخاری کی ہدایت پر ہم نے اس نیک کام کا آغاز کر دیا ہے اور ہماری ٹیم غر یب خاندانوں کا ریکارڈ جمع کر رہی ہے انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ ہر غر یب خاندان کو یہ مفت راشن دیا جائے اور میں مخیر حضرات سے بھی کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں غر یب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی بھر پور مدد کر یں انشاء اللہ اس سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوگا اورانسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -