تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے،علماء

تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے حکومت بیوروکریسی پولیس اور میڈیا کو واضح ہدایات جاری کریں جماعت کی کردار کشی کرنے والے عناصر مشکل کی اس گھڑی میں قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تبلیغی جماعت کی آڑ میں اسلام دشمنی کے اظہار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تبلیغی جماعت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے پر مؤثر آواز اٹھانے پر قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن، سپیکر قومی اسمبلی، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی ودیگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، نائب امیر پیر رضوان نفیس، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز، مولاناخالدمحمود، قاری ظہورالحق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت کے احباب پر ظلم و ستم اور ان بے لوث لوگوں کی دل شکنی و دلآزاری اللہ رب العزت کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے-انہوں نے مطالبہ کیا کہ تبلیغی جماعت کی کردار کشی کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -