وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی مثالی ہے،وقاص منشاء

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی مثالی ہے،وقاص منشاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی سند ھ کے اقدامات سے یہ ثابت ہو گیا کہ وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ قابل اور محنتی وزیر اعلیٰ ہیں۔کورونا جیسے مہلک اور جان لیوا مرض میں بھی انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر عوام کے لیے بہترین اقدامات کئے۔اس بات کا اظہار پیپلز پارٹی پی پی 150کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کیا ان کا کہنا تھا کہ دنیامیں جاری کورونا بحران کے باعث تمام امت مسلمہ کے ساتھ ہندو،سکھ،عیسائی تمام مذاہب کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انسانیت کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ سب کی بھلائی اور خیرو عافیت کی دعا کریں اس کے ساتھ اس بات کی بھی فکر کریں کہ اپنے اللہ کو کس طرح راضی کرنا ہے اس کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ عبادتوں کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور دعا کرنا چاہیے کہ ہم سے ایسی کون سی خطاء سر زرد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ایسے امتحان میں مبتلا کر دیا ہے۔