موجودہ حالات میں سب کو مل کرکام کرنا ہو گا،جواد احمد

موجودہ حالات میں سب کو مل کرکام کرنا ہو گا،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)برابری پارٹی پاکستان نے کرونا وائرس اور اس کے اثرات پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں اپنے 7 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کردیا،سوشل میڈیا پر ہونے والی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے کلیدی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر اپنی تقریر میں چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایمرجنسی کی صورت حال ہے اور ہمیں قومی جذبے کے تحت مل کر کام کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ موقف ہے کہ لوکل یا بلدیاتی اداروں کو فورا بحال کیا جائے اورکرونا ٹائیگرز کے پراجیکٹ کو فورا ختم کیا یا واپس لیا جائے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان ایک بہت بڑی رقم (جو کم ازکم ان کی اپنی کل دولت کا 10% فیصد ہو) اس فنڈ میں ڈالیں جس کو بنانے کا انہوں نے اعلان کیا ہے تاکہ وہ پہلے خود ایک مثال قائم کریں اور پھر عوام سے مانگیں ان کا کہنا تھاکہ وفاقی و صوبائی وزرا، ایم این اے اور ایم پی اے بھی اس کام کی تقلید کریں اور شعبہ صحت کے پروفیشنلز اور کارکنان کو حفاظتی سامان مہیا کرتے ہوئے ان شعبہ جات کے لوگوں کی خدمات کو سراہا جائے جبکہ لاک ڈاؤن کی صورت میں نہ صرف کروڑوں مستحق لوگوں کو راشن پہنچایا جائے بلکہ پھر لاک ڈاؤن کو مضبوطی سے قائم بھی کیا جائے اور اس کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے،جواد احمد نے اس موقع پر اس امر کا اظہار بھی کیا کہ قومی ہم آہنگی اور اعتماد کو عوام میں فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو کرونا کے حوالے سے قومی منصوبہ بندی اور اس کے عمل درآمد میں شامل کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -