وائس چانسلرجی سی یو کی گورنر کیساتھ ملاقات،ہینڈ سینیٹائزر کا عطیہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے وائس چانسلر وفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، گورنر کو کورونا کے خلاف جنگ میں جی سی یو کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔پروفیسر اصغر زیدی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے درخواست کی کہ کورونا سمیت متعدی مہلک امراض پر تحقیق کے لیے جی سی یو سمیت دیگر یونیورسٹیوں میں بائیو سیفٹی لیول 3 اور 4 لیبارٹریوں کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ انہوں نے جی سی یو کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں 364بیڈز پر مشتمل قرنطینہ کا انتظام کیا ہے،جبکہ جی سی یو شعبہ کیمسٹری نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر لاہور، راولپنڈی،مظفر گڑھ،ملتان،ڈی جی خان اوربہاولپور میں 20 ہزار لیٹر جراثیم کش سپرے فراہم کیا ہے
۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کے طرف سے تیار کرد 160 لیٹر ہینڈ سیینٹائزر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لئے گورنر پنجاب کے حوالے کیا اور340لٹر مزید فراہم کرنے کا اعلان کیا۔