امداد کے لئے سفید پوش بزرگوں کو قطاروں میں کھڑاکرنا زیادتی ہے
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبربٹ نے کہا ہے کہ شرعی، اخلاقی، انسانی احکام و اقدار صدقہ وخیرات کی تشہیر اور غُرباء کی عزت کا جنازہ نکالنے کی ممانعت کرتے ہیں۔ خدارا ان کرب ناک حالات میں سفید ریش بزرگوں،اور بزرگ خواتین کو قطاروں میں لگاکر انسانیت کی تذلیل مت کریں۔