اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے: زائد قیمتیں وصول کرنے پر 4بڑے سٹور سیل، منیجر گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے: زائد قیمتیں وصول کرنے پر 4بڑے سٹور سیل، منیجر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اوورچارجنگ پر زبردست کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اے سی سٹی تبریز مری، اے سی شالیمار مہدی مالوف نے کارروائیاں کیں۔04 میگا سٹورز کو سیل کر دیا گیا،یورو سٹور شالامار باغ، جلال سنز اقبال زون، الفتح اقبال زون اور الرحیم ڈیپارٹمنٹل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔یورو سٹور کو اوورچارجنگ پر جبکہ باقی تین سٹوروں کو سماجی فاصلے کی قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کروانے پر سیل کیا گیا ہے۔یورو سٹور کے مینجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ڈی ایچ اے وائے بلاک میں پرائس چیکنگ کی،01 خلاف ورزی پائی گئی، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف نعیم ورک نے اپنے علاقے میں اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ 35 انسپکشنز کی گئیں، 10 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔مجموعی طور پر 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر گراں فروشی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں گراں فروشی کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -