بینک کی حدود میں قطارسسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت

بینک کی حدود میں قطارسسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مال روڈ پر واقع مختلف بینکس کے دورے کیئے۔مختلف برانچز کا دورہ کیا گیا، بینکس مینجرز سے ملاقاتیں کی گئیں۔بینکس مینجرز کو بینک کے اندر اور باہر کم ازکم 05 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلے کی قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

،عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں بینکس کو سیل کر دیا جائے گا اورقانون کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -