لیسکو افسروں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کا حکم

  لیسکو افسروں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے ساؤتھ سرکل میں ایس ای منظور حسین نے صدر، ضرار شہید روڈ، گلدشت ٹاؤن اور الطاف کالونی سب ڈویژنز کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اسٹاف کی حاضری اور کمپلینٹ رجسٹر کو بھی چیک کیا ساتھ ہی ساتھ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ایس ای منظور حسین نے افسران اور اسٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے دفاتر میں الرٹ رہیں اور اپنے کمپلینٹ دفاتر کے نمبروں کو ایکٹو رکھیں اورکسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ملازمین اپنی صحت کو مقدم رکھیں اور دی گئی سیفٹی ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی سے متعلق تمام شکایات بجلی بل پر دئیے گئے نمبروں پر بذریعہ فون درج کروائیں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ بجلی سے متعلق شکایات کے لئے لیسکو دفاتر میں تشریف نہ لائیں۔
لیسکو چیف نے صارفین کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔لیسکو صارفین اپنے بجلی بلوں پر دیئے گئے نمبروں کے علاوہ درج ذیل نمبروں 0320-0520888, 042-99205461-64, 111-000-118پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔