اب ڈرنا نہیں اس وائرس سے

اب ڈرنا نہیں اس وائرس سے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیوڈ انجم
ہمیں لڑنا ہے کورونا سے ہمیں اس کو مار بھگانا ہے
اب ڈرنا نہیں اس وائرس سے ہمیں اس کا نام مٹانا ہے
ہمیں خود بھی اس سے بچنا ہے اور سب کو ہمیں بچانا ہے
احتیاط جو اشد ضروری ہیں ان کو بھی ہمیں اپنانا ہے
نہ گلے کسی سے ملنا ہے نہ بھیڑ میں ہم کو جانا ہے
ہمیں اپنی حفاظت کی خاطر گھر رہ کر دن کو بتانا ہے
ہاتھوں کو ہے دھونا بار بار، منہ ناک پہ ماسک لگانا ہے
پھر فاصلہ بہت ضروری ہے پیغام یہ گھر گھر جانا ہے
ہم ہر جنگ مل کر جیتے ہیں حکمت سے یہ بھی جیتیں گے
نعرہئ تکبیر کے سائے تلے ہمیں مِل کر قدم بڑھانا ہے
ہم رکھ کر جان ہتھیلی پر نکلے ہیں اسے مٹانے کو
ہمیں اپنے رب پہ بھروسہ ہے ہمیں آج ہی قدم اٹھانا ہے