کرونا وائرس کا دانشمندی سے مقابلہ کرنا ہو گا،کرامت کھوکھر

کرونا وائرس کا دانشمندی سے مقابلہ کرنا ہو گا،کرامت کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ایم این اے ملک کرامت کھوکھر نے اپنے ڈیرے پے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے جلدبازی نہیں عقل ودانش کی ضرورت ہے،لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے غریب عوام کے گھروں تک منصفانہ طریقے سے راشن پہنچانے کیلئے حکمت عمل طے کی جاچکی ہے، انشاء اللہ بہت جلد حکومت غریب طبقے کوریلیف دے گی۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے انقلابی اقدامات کی پوری دنیاتعریف کررہی ہے جولوگ تنقیدکررہے ہیں وہ اس بات کوسمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے کہ کوروناکیخلاف جنگ ٹی ٹونٹی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ ہے جسے جیتنے کیلئے موثرمضبوط اورشفاف حکمت عملی کی ضرورت ہے وزیراعظم عمران خان مشکلات سے گھبرانے والے ہیں نہ پاکستانی قوم بزدل ہے اللہ کے حکم سے دنیاکے ترقی یافتہ ممالک سے پہلے کوروناکونہ صرف شکست دیں گے بلکہ ویکسین اورمکمل علاج دریافت کرنے کوششیں بھی کی جارہی ہیں جس میں حکومت کی کارکردگیقابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کاساتھ نہیں چھوڑے گی منافع خورمافیاکاانجام بدبہت جلدعوام کے سامنے ہوگا، عوام کوروناوائرس کا سہارالے کر اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی کوشش کرنے والے دھوکہ بازوں سے دوررہیں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصرکے حصے میں شرمندگی کی علاوہ کچھ نہیں آئے