جماعت اسلامی مستحقین کی مدد کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  جماعت اسلامی مستحقین کی مدد کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے لیکن جماعت اسلامی کے ورکرز شہر بھر کے دیہاڑی دار اور مستحق لوگوں کی خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت اسٹیشن پر دیہاڑی دار اور مزدوروں میں کھانا تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ورکرز اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے ویلینٹرز اب تک 50 ہزار سے زائد مستحق افراد میں پکا ہوا کھانا تقسیم کرچکے ہیں۔
جبکہ دیہاڑی دار اور مستحق خاندانوں میں 1 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مالیت کے فوڈ پیکج تقسیم کیے جاچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اینٹی کررونا حفاظتی سامان فیس ماسک اور سینٹیائرز بھی لاکھوں کی تعداد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ شہر بھر کی مساجد میں اینٹی کورونا سپرے کا کام بھی جاری ہے۔ امیر لاہور نے اہل خیر اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاؤن سے کروڑوں کی مالیت کا راشن اور اینٹی کورونا سامان لاہور کے مستحق افراد اور خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا لیکن یہ سب کچھ بہت کم ہے لاکھوں کی تعداد میں مستحق افراد اور خاندان اس مشکل کی گھڑی میں مدد کے منتظر ہیں اس لیے عطیات کی اشد ضرورت ہے۔ وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے وسائل عطا کیے ہیں انہیں دل کھول کر ا س موقع پر خرچ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے عمران خان حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 10 روز سے بھی زیادہ کا وقت گزار چکا ہے لیکن وزیر اعظم نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا۔