سینٹری ورکرز کو فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری

سینٹری ورکرز کو فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی فیصل آباد میں سینٹری ورکرز کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی مذمت،فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینٹری ورکرز کو پندرہ دن کی تنخواہ دے کرنے نوکری سے نکال دیا ہے،12 اپریل کو مسیحی برداری ایسٹر کا تہوارمنارہی ہے۔ایسٹر سے قبل سینٹری ورکرز کو نوکریوں سے نکالنا انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز دشمن اقدام کا نوٹس لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب جبری برطرف کیے سینٹری ورکرزکی بحالی کے احکامات جاری کریں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا دس روز سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی سینٹری ورکرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے حکومت نے ان کی نوکریاں چھین لی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -