پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شجر کاری کا ٹارگٹ پورا کر لیا

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شجر کاری کا ٹارگٹ پورا کر لیا

  

لاہور(پ ر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور زون 1 نے صرف 3 ماہ میں 2020 میں ہونے والی شجرکاری کا ٹارگٹ پورا کرلیا۔ ڈائریکٹر زون 1 جاوید حامد نے محدود وقت میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 52424 مختلف اقسام کے نئے پودے لگا کر ہیڈکواٹر رپورٹ کردی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان کی جانب سے 7 زونز کو مختلف اقسام کے درختوں کی شجرکاری کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

زون 1 کے کام کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور مظفر خان نے کہا کہ زون1 کے ڈائریکٹر جاوید حامد نے شجرکاری 2020 ء کا ٹارگٹ 3 ماہ میں پورا کرکے دوسرے زونز کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -