مستحق خاندانوں کو ماہانہ 4ہزار روپے دینا خوش آئند،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن متاثرین کو ریلیف پہنچانے کے لئے 10ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن بھیجی جاسکیں گی۔
کوائف کی تصدیق کے بعد 25لاکھ خاندانوں کو 4ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب و مستحق افراد کے لئے گھر بیٹھے امداد کے حصول کا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو فنڈز میں خرد برد ہو گی نہ ہی اشرافیہ اور سیاسی رہنما اپنے چہیتوں میں امداد کو تقسیم کر سکیں گے۔ عوام کو دفاتر کے چکربھی نہیں لگانے پڑیں گے اور سفارش کے بغیر مستحقین کو امداد مل سکے گی