مصنوعی مہنگائی،ملاوٹ کرنے والے اللہ سے ڈریں،اعظم سندھو

مصنوعی مہنگائی،ملاوٹ کرنے والے اللہ سے ڈریں،اعظم سندھو

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و معروف سماجی کارکن چوہدری اعظم سندھو نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں مصنوعی مہنگائی اورملاوٹ کرنے والے اللہ کے عذاب سے ڈریں۔ حکومت کاذخیرہ اندوزوی اور کوروناوائرس کے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی غیر تصدیق شدہ کٹس جیسے سنگین جرائم پرکاروائی نہ کرنا افسوس ناک ہے عوام کے ساتھ مذاق اور دھوکا دہی نہ کی جائے اتنے مشکل حالات میں بھی مصنوعی مہنگائی اور ملاوٹ کرنے والے دنیاوآخرت کے مجرم ہیں ایسے لوگ رحم کے مستحق نہیں سخت سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وباء پاکستان میں صحت عامہ کیلئے ایک واضح چیلنج بن گئی ہے۔

عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصاََ دیہی آبادی کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ شہری ودیہی آبادی کو ترجیہی بنیادوں پر کوونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کر کے ان کی اس بیماری سے موثر انداز میں مقابلہ کر نے میں معاونت کی جائے تاکہ شہری اس بیماری کے اثرات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہوئے خود کو اس جان لیوا مرض سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کر سکیں گے۔ کوروناوائر س کی علامات، اس سے تحفظ اور اس کے علاج سے متعلق معلومات کو مختلف ذرائع سے عوام تک پہنچایا جائے۔ پنجاب بھر میں کورو نا وا ئرس سے بچاو اور پیشگی سدباب حکومت کی اولین تر جیح ہونی چاہیے۔اس سلسلے میں شہری غیر مصدقہ اطلاعات پر کان دھر کر پر یشان ہو نے کے بجائے ماہرین صحت کی طرف سے جا ری کردہ احتیا طی تدا بیر پر عمل پیرا ہو کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ ر کھ سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -