حکومت گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،عابد صدیقی

حکومت گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت گراں فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کرے ناگزیر حالات میں عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پہلے سے پریشان عوام کو مزید پریشان کر کے منافع کمانا دین اور دنیا دونوں میں ناپسندیدہ فعل ہے انسانیت دشمن کاروبار چمکانا غیر انسانی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئی رضا کار فورس کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں میں بیٹھے سرکاری سکولوں کے اساتذہ،محلہ کمیٹیوں‘ فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کو اس عمل میں شریک کر کے مستحق افراد تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -