کرونا ٹائیگر فورس میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے،اشرف بھٹی

کرونا ٹائیگر فورس میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے اس فورس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو شامل کرنا چاہئے تھا اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریب گھرانوں کے بجلی اور گیس کے بلوں کو معاف کرے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نگاہ رکھے۔ ممبران اسمبلی اپنے حلقوں میں کورونا وباء کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کی کفالت کریں۔ ہر طبقہ کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔ ہر فرد کو اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ پوری قوم ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، پاک فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -