صوبائی وزراء کرونا سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں،سعید الحسن

صوبائی وزراء کرونا سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں،سعید الحسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء اپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔صوبائی وزراء چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے۔صوبائی وزراء اپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے -۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی-گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط ختم کر دی ہے -کسانوں سے گندم پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدیں گے-گندم خریداری مراکز کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں -

گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے - حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیارکر کے تاریخ رقم کی ہے- فیلڈ ہسپتال میں تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولیات موجود ہیں - محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے -۔کرونا وائرس کے شکار مریضوں کے لئے ہسپتال میں تین وقت کے کھانے کا میں بھی انتظام ہے- دیگر ہسپتالوں میں بھی ہر قسم کی فوری سہولیات کی فراہمی پر پوری توجہ دی جا رہی ہے -62 کروڑ روپے کے فنڈز سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں 8 نئی لیب بنائی جائیں گی۔دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے -زکوٰۃکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کوجلد مالی امداد پہنچ جائے گی۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے-چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں - 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی-وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے - درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی۔ درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا۔ آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے- ضلع کی سطح پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دی جا رہی ہے -صوبائی وزراء اپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں -صوبائی وزراء چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے۔صوبائی وزراء اپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے - کسانوں سے گندم 1400 روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی-گندم خریداری کیلئے گردآوری کی شرط ختم کر دی ہے -کسانوں سے گندم پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدیں گے-گندم خریداری مراکز کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں - گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے - فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کی سکریننگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے -تشخیصی کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے اورفیلڈہسپتال میں کوروناریسکیو، کمانڈاینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -