زرعی ورکشاپس کھلنے سے کسانوں کو ریلیف ملے گا،نعمان لنگڑیال

زرعی ورکشاپس کھلنے سے کسانوں کو ریلیف ملے گا،نعمان لنگڑیال

  

لا ہو ر(پ ر)پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی بروقت کٹائی کو یقینی بنانے کے لیے زرعی آلات کی ورکشاپوں کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیدیا۔ حکومتی احکامات کے اجرا ء میں وزیر زر اعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے اہم کردار ادا کیا۔ کسانوں کی مختلف تنظیمو ں نے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال سے اس حوالے سے مطالبہ کیا تھا جسے وزیر اعظم عمر ان خان اور وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بز دار کی خصوصی دلچسپی سے فوری طور پر پورا کردیا۔ وزیر زر اعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے زر عی آلات کا فعال ہونا انتہائی ضر و ری ہے تا کہ کسانو ں کو کسی قسم کی دشو اری نہ ہو۔ او ر امید کرتے ہیں کہ ورکشاپس کے مکینک اور کسان مشینر ی مر مت کر و اتے وقت کرو نا سے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھیں گے

۔وزیر زر اعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اس سال ایک کرو ڑ 96لا کھ ٹن گندم کی پیداو ار کا ہدف ہے او ر پو ری قو م دعا کرے کہ ہم اس ہدف سے زیادہ پیداو ار حاصل کر سکیں او ر کسانو ں کی مشاو رت کے لیے محکمہ زر اعت او ر پنجاب سیڈ کار پو ریشن کا عملہ ہر ضلع میں رہنمائی کے لیے مو جو د ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -