غیر سنجیدہ حکومت وقت اور وسائل ضائع نہ کرے،پرویز ملک

غیر سنجیدہ حکومت وقت اور وسائل ضائع نہ کرے،پرویز ملک

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک لاہورکے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ناسمجھ، ناتجربہ کار اور غیرسنجیدہ حکومت وقت اور وسائل ضائع نہ کرے، قوم کی جان کی قیمت سمجھے انتقامی ذہن کے بجائے شہبازشریف دور کے اقدامات کو اپنالیں، مسئلہ حل ہوجائے گا شہبازشریف نے ڈینگی کی وباکا جس طرح مقابلہ کیا، وہی طریقہ کار قوم کی جان بچا سکتا ہے،حکومت ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جائے حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے سپاہیوں کو خالی ہاتھ محاذ پر بھیجا ہوا ہے حکومت موجودہ بحران میں موبائل ہیلتھ یونٹس کو بروئے کار لاسکتی ہے۔

ابھی تک اععلان کردہ ریلیف کے لئے کوئی میکنزم طے نہیں پایا جا سکا،عوام رل گئے ہیں اور حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری شہباز غزالی سلیم بٹ، اظہر فاروقی، تنویر ضیاء بٹ اور چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں جس کی مخالفین بھی مثالیں دیتے ہیں،اس مشکل وقت میں ان کی بھی مدد لی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ سیلکٹڈ وزیر اعظم رجیکٹڈ وزیراعظم بننے والا ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -