منہاج القرآن کا اجلاس،راشن تقسیم کو حتمی شکل دی گئی

منہاج القرآن کا اجلاس،راشن تقسیم کو حتمی شکل دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد کی زیر صدارت مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام، فرح ناز و دیگر نے شرکت کی۔ گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے 3سو مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے لاہور کے ہر پی پی حلقہ میں راشن تقسیم کیا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ کورونا وائرس کی آفت کے خاتمے تک جاری رہے گا،۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، جواد حامد، انجینئر ثناء اللہ خان، حافظ غلام فرید، مظہر محمود علوی، اشتیاق حنیف مغل، امجد علی قادری، حسیب احمدو دیگر رہنما شریک تھے۔