کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اچھی غذا استعمال کی جائے،ماہرین

کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اچھی غذا استعمال کی جائے،ماہرین

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد زریعہ احتیاط کا اختیار کرنا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اچھی غذا کو بھی اپنا معمول بنا کر قوت مدافعت بہتر کرنا ہوگی۔ ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد کے مطابق اچھی غذا میں ابلا ہوا انڈا، کھجور اور کلونجی کے استعمال سمیت صبح معمول کے مطابق ناشتہ کرنا شامل ہے۔حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں تاہم کم سے کم آدھا گھنٹہ ورزش جاری رکھیں اور کمروں میں بھی زیادہ افراد جمع نہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق قوت مدافعت بڑھانے سے جسم پر اس وائرس کے اثرات کم ہو تے ہیں جو ورزش اور متوازن غذا سے ممکن ہے۔ جبکہ پروفیسر عارف ندیم کا کہنا ہے کہ لائف سٹائل کی تبدیلی اور اللہ کی طرف رجوع کرنے سے کرونا سے بچا جاسکتا ہے پانچ وقت نماز کے لیئے وضو کرنے والے بھی بڑی حد تک اس وائرس سے محفوظ ہو سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -