وزیر عظم،بلاول کی تجاویز مان لیتے تو آج حالات مختلف ہوتے،سجاد نذیر

وزیر عظم،بلاول کی تجاویز مان لیتے تو آج حالات مختلف ہوتے،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھٹو شہید کا نواسہ بلاول بھٹو سندھ کے عوام کو کورونا جیسے موزی مرض سے نجات دلوانے کے لئے دن رات کام کررہا ہے، اگر وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو کی تجاویز پر ملک بھر میں سندھ کی طرح لاک ڈاؤن کردیتے تو یقینی طور پر آج یہ صورت حال نہ ہوتی جو اس وقت پنجاب میں ہو چکی ہے اب بھی وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں اور بلاول بھٹو سے خود فوری رابطہ کریں اور ان سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تجاویز لیں۔