کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے قوم متحد ہو جائے،لہراسف ڈیال
لاہور(جنرل رپورٹر)حمزہ لوورز یوتھ ونگ کے وائس چیئرمین رانا لہراسف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ پوری قوم ایک طرف جبکہ حکومت دوسری طرف کھڑی ہے، وسائل سے نہیں بلکہ قوم کے اتحاد سے ہی اس وباء کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، قیادت کی ہدایت پر مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے مشاورتی رابطوں ں میں کیا۔ رانالہراسف حسین ڈیال نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات کواپنی سیاست کی مضبوطی کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے جس کے انتہائی منفی نتائج برآمدہوں گے۔
ہمیں چین کی پیروی کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنااور اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کے لئے تجاویز دے رہی ہیں جنہیں حکومت سیاسی مخالفت کہہ رہی ہے ، ہم سب کو بڑے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ ایک دوسرے کی تجاویز کو سننااور ان پر عمل پیرا ہونا ہوگا تب ہی ہم اس وباء کے خلاف کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔