سماجی دوری اختیار کئے رکھیں،رمیز راجہ کی اپیل

سماجی دوری اختیار کئے رکھیں،رمیز راجہ کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نیوبائی مرض کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے بچاؤکیلئے سماجی دوری کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی دوری نے بہت سی زندگیاں بچائی ہیں۔ماضی کے اوپننگ بیٹسمین نے ایک ٹوئٹر پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ امپیرئیل کالج لندن کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کے نتیجے میں دنیا بھر میں اب تک 5 لاکھ 90 ہزار لوگوں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سماجی دوری کے فیصلے پر قائم رہیں۔