کرونا،کھلاڑی کرحکومت کا ساتھ دیں، امہ لیلیٰ کلثوم رانا

کرونا،کھلاڑی کرحکومت کا ساتھ دیں، امہ لیلیٰ کلثوم رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)باسکٹ بال کی انٹرنیشنل کھلاڑی امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے کہاہے کہ کھلاڑی کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ لڑنا ہے، کھلاڑی احتتاطی تدبیر پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ اور منہ دھوئیں تاکہ اس سے ہم جلد از جلد کرونا وائرس نجات پالیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کرونا وائرس کی وباء کے باعث ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوچکے ہیں اور اس ہم اس کرونا وائرس کی وبا پر جلد قابو پاکر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔