علیم ڈار تھیلیسمیا کے مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے متحرک

علیم ڈار تھیلیسمیا کے مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے متحرک

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار تھیلیسمیا کے مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے متحرک ہوگئے، طلباء سے مریضوں کیلئے خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی اپیل کردی۔ علیم ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لاک ڈاون کی وجہ سے تھیلیسمیا کے مرض متاثر ہورہے ہیں،خون کے عطیات میں کمی سے مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نوجوانوں سے درخواست ہے کہ تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ لازمی دیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -