کرونا ریلیف فنڈ، جاوید آفریدی، وسیم اکرم، عماد وسیم کی طرف سے عطیات کا اعلان

کرونا ریلیف فنڈ، جاوید آفریدی، وسیم اکرم، عماد وسیم کی طرف سے عطیات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا۔ پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا۔ ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت اور مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے عمران خان ریلیف فنڈ میں دس، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل کی آئندہ تین ماہ کی کمائی وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں دینے کا اعلان کیا۔لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم اور عماد وسیم نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈز میں دس، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی 10 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔