پاکستان سپورٹس بورڈ کا لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے ٹیلی ہیلتھ سروس کا آغاز

پاکستان سپورٹس بورڈ کا لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے ٹیلی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے عالمی وباء کورونا کی وجہ سیلاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے ٹیلی ہیلتھ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق یہ سروس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے ملک کی سب سے مشہور میسجنگ سروس واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ فیس بک اور پی ایس بی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔تمام صارفین خاص طور پر کھلاڑی اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے اس سروس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

   

بورڈ نے رابطہ کرنے کے لئے آفیشل سیل نمبرز+923345492964، +923005340725 فراہم کیے ہیں۔ جو ان نمبرز پر رابط کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن پر رابط کرنے کے لئے شہریوں کو ان واٹس ایپ نمبروں کو محفوظ کرنا چاہئے۔ وہ صحت کی صورتحال، فٹنس اور روزانہ غذائی ضروریات کے بارے میں معلومات لکھ سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں وہ ٹیکس یا ویڈیو کی شکل میں تصدیق شدہ معلومات حاصل کریں گے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے سفارش کی ہے ہر شخص کو ہر ہفتے 2.5 گھنٹے اعتدال پسند یا 1.5 گھنٹے کی شدید ورزش کرنی چاہئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی آمنہ عمران نے کہا کہ پی ایس بی کے جیمز اور کھیلوں کی سہولیات کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے اور ان کی مدد کے لئے آن لائن کوچنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ اس آن لائن کوچنگ سروس کے ذریعے کھلاڑیوں کو ہدایت کی جائے گی کہ انہیں کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا ہے۔گھر پر آسانی سے انجام دیئے جانے والی مختلف مشقوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس بی کے فزیوتھیراپسٹ نے بتایا کہ آپ جسمانی ورزش کرنے کے لئے کم سے کم سامان کے بغیر گھر پر بھی بہت سی ورزشیں کر سکتے ہیں۔ جسمانی تندرستی کی ضروریات کے علاوہ، کھلاڑیوں کو اپنی غذائیت اور غذا کی ضروریات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے چونکہ اب وہ گھروں میں مقیم ہیں، لہذا انہیں اپنی سرگرمی میں تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -