ومبلڈن اوپن ٹینس ملتوی ہونے کا دکھ ہے،اعصام الحق
لاہور(افضل افتخار) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے کا دکھ ہے مگر حالات کے مطابق فیصلہ درست ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹارز نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ بہت شاندار ہوتا ہے او ر اس میں پوری دنیا سے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اور اس میں کھیلنے کا بہت مزا آتا ہے امید ہے کہ جب بھی حالا ت ٹھیک ہونگے اس کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے گا میں نے اس میں کئی بارشرکت کی ہے اور اس مرتبہ بھی میں نے اس میں شرکت کرنا تھی اور اس کی بھرپور تیاریوں میں مصروف تھا اس حوالے سے عقیل خان اور اوشناء سہیل نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت جو حالات ہیں اس کے پیش نظر اس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے کیونکہ اس میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور اس میں دنیائے ٹینس کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی حالا ت بہتر ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کھیلوں کی رونقیں پھر بحال ہوجائیں گی حالات کے مطابق جو فیصلے کئے جارہے ہیں وہ مجبوری ہیں اور یہ بھی عوام کی بہتر ی کے لئے ہی ہیں۔