افغان حکومت کا چند روز میں 100طالبان قیدیو ں کو رہا کرنیکا اعلان 

افغان حکومت کا چند روز میں 100طالبان قیدیو ں کو رہا کرنیکا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی) امریکا اور طالبان میں امن معاہدے کے بعد افغان حکومت رواں ہفتے کے اختتام تک 100طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی۔ طالبان ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز افغانستان میں کرونا وائرس کے لاک ڈان کے باوجود افغان حکومت اور تین رکنی طالبان وفد میں خصوصی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ افغان حکومت نے یہ فیصلہ اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت کیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی اپنی قید میں موجود افغان اہلکاروں کو بتدریج آزاد کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے مگر تعداد نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ 29 فروری 2020کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے نمائندوں میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت امریکی فوج 14ماہ میں افغانستان سے چلی جائے گی اور طالبان ان کی محفوظ واپسی کی ذمہ داری لیں گے۔ اسی معاہدے کی ایک شق یہ بھی تھی کہ افغان حکومت کی قید میں موجود، تقریبا چھ ہزار طالبان رہا کیے جائیں گے جبکہ دوسری جانب طالبان بھی اپنی قید میں حکومتِ افغانستان کے اہلکاروں،فوجیوں،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو رہا کریں گے۔
طالبان قیدی 

مزید :

صفحہ اول -