حکومت ناقدین کو گالیاں اور حملوں کے بجائے کروناپر توجہ دے، بلاول

    حکومت ناقدین کو گالیاں اور حملوں کے بجائے کروناپر توجہ دے، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں پر طنز کے بجائے کرونا پر توجہ دے، اتنی محنت کرونا پر بیداری کیلئے کی جائے تووقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نامورصحافیوں کوسوشل میڈیا پرگالیاں دینے اورنشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کوگالیاں دینے کا ٹرینڈ حکومت کا ناقدین کوخاموش کرانے کیلئے ایک اورحملہ ہے، گالیاں دے کرصحافیوں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ یا تووہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیاررہیں۔ حکومت اورتحریک انصاف مخالف آوازوں پرطنزکے بجائے کورونا پرتوجہ دیں، اتنی محنت کرونا پر بیداری کیلئے کی جائے تووقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -