میڈ ان پاکستان کرونا ٹیسٹ کٹ 3 روز میں دستیاب ہو گی،فواد

میڈ ان پاکستان کرونا ٹیسٹ کٹ 3 روز میں دستیاب ہو گی،فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو سے تین دنوں میں پاکستان میڈکی کرونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی نے کرونا ٹیسٹ کٹس، ڈرون سپرے اور وینٹی لیٹرز کے نمونے تیار کر لئے ہیں۔ چند ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ پاکستان جلد وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی کریگا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے یہ نوید بھی سنائی کہ پاکستان بہت جلد وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پندرہ اپریل تک کورونا کے مریضوں کی تعداد دیکھنے کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -