نیسلے پاکستان کا 100 ملین روپے امداد کا اعلان

نیسلے پاکستان کا 100 ملین روپے امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی غذائی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے Covid-19 کی عالمی وبا ء کیدوران100ملین روپے مالیت کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت نیسلے پاکستان 4 ملین پر مشتمل دودھ کی سرونگ، آئرن سے بھرپور ڈیری مصنوعات، بچوں کے سیریلز، پانی، جوسزاور نقد عطیات دے گا۔اس اقدام پر روشنی ڈالتے ہوئے سامر شدید، سی ای او، نیسلے پاکستان نے کہا ”طبی سہولیات (قرنطینہ مراکز) اور متاثرہ خاندانوں کو خوراک پہنچانے والی تنظیموں کو قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی حکومتوں کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء اور نقد عطیات کی صورت میں 100 ملیں روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔“انہوں نے کہا”ہم معروف این جی اوز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں Covid-19 کی عالمی وبا سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم نے اپنے تمام ملازمین کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کیلئے اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں۔ ملازمین کی طرف سے دیے جانے والے عطیات کے برابر نیسلے پاکستان بھی اپنا حصہ ڈالے گا۔“ شدید نے نیسلے کی طرف سے اندورنی طور پر اٹھائے گئے اضافی حفاظتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ”ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے ملازمین صحت مند اور محفوظ رہیں اور وہ تمام کارخانوں اور گوداموں میں عالمی ادارہ صحت(WHO) کے وضع کردہ سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔“نیسلے پاکستان وزیرا عظم عمران خان اور صوبائی قیادت کی طرف سے طے کردہ سٹرٹیجک روڈ میپ کے مطابق ملک بھرمیں صارفین کیلئے ضروری خوراک اور مشروبات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک کوششیں کررہا ہے۔
ہم جن علاقوں میں آپریٹ کرتے ہیں وہاں کے لوگوں اور برادریوں کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے اور یہ ہمارا یقین ہے کہ Covid-19کی عالمی وباء سے پیدا شدہ بحران کے دوران ہم نے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -