اپوزیشن کرونا کو شکست دینے کیلئے مقصد کو اہمیت دے،فردوس عاشق

اپوزیشن کرونا کو شکست دینے کیلئے مقصد کو اہمیت دے،فردوس عاشق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لفظ ٹائیگر کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے، معاشرے کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے، عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا، تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے الفاظ کی بجائے کاز کو اہمیت دیں۔ انہوں نے کہا ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے، نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کو سٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا، نوجوان بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں، وزیراعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -