این آئی سی اور جاز نے آن لائن نیشنل ہیلتھ ہیکاتھو ن سروس لانچ کردی
اسلام آباد(پ ر) کورونا وائرس (COVID-19) پاکستان اور عالمی سطح پر کاروباری عمل کو متاثر کررہا ہے۔ یہ موقع ان افراد کے لئے ایک انوکھاچیلنج ہے جو اس بیماری کا حل تیار کر رہے ہیں۔ ((COVID-19سے نمٹنے کے لئے، نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اور Jazzxlr8 نے آن لائن نیشنل ہیلتھ ہیکاتھون کا آغازمستقبل میں صحت اور ہنگامی صورتحال کا حل تلاش کرنے کے لئے کیا ہے۔جاز xlr8 اور این آئی سی نے یو این ڈی پی پاکستان، وزارت برائے قومی صحت ریگولیشن اور کورڈینیشن (NHSRC)، شمالی یورپ کے پاکستانی معالجین کی ایسوسی ایشن - اے پی پی این ای، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور اوپن سلیکان ویلی کے اشتراک سے کیا ہے۔چونکہ اس وباء کی وجہ سے دنیا میں بے مثال تبدیلی آرہی ہے، صحت کی دیکھ بھال سب سے بڑا عالمی چیلنج بن کر ابھرا ہے جو ہمارے کاروباری عمل کو تبدیل کررہی ہے۔گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی دنیا بھر میں پیشہ ور افراد، اداروں اور حکومتوں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ نہ صرف موجودہ صورتحال کے لئے حکمت عملی تیار کرے بلکہ مستقبل میں ایسی غیر متوقع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی حکمت عملی بنائیں۔ در حقیقت، صحت اور حفظان صحت سے متعلق امور کو حل کرنے کا یہ نادرموقع ہے جو ہمیں برسوں سے درپیش ہے۔ اس موقع پرسی ای او جاز عامر ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ”ہم اختراع کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تا کہ وہ ((COVID-19 جیسے وبائی مرض کا قابل عمل حل لانے کے لئے اپنی پسند کی ٹیکنالوجیز کو استعمال کریں“۔ انہوں نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے کچھ کارآمد آئیڈیا زسامنے آئیں گے، جنہیں حکومت وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ میں استعمال کرسکتی ہے“۔
ٹیم اپ کے شریک بانی، ظہیر خالق نے کہا کہ”عالمی سطح پراس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری طور پرعمل کرنے کا مطالبہ ہے اور جدت طرازی وقت کی ضرورت ہے۔ اس وقت دنیا کو جو بحران درپیش ہے، اس موقع پر ٹیکنا لوجی کا اس سے بہتر استعمال نہیں ہوسکتا ہے۔ ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنا لوجی کے استعمال کے نئے طریقے ڈھونڈنے کا یہ صحیح وقت ہے“۔
موجودہ علاقائی صورتحال کودیکھتے ہوئے، اس ہیکاتھون کے ذریعہ، ڈویلپر اس وبائی مرض سے نمٹنے کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ شرکا ء کو صنعت کے سرکردہ ماہرین کی جانب سے مشاورتی مدد فراہم کی جائے گی۔ ہیکاتھون کی بنیادی توجہ مربوط بیماریوں (وائرل یا بیکٹیریل) کی روک تھام اور علاج تلاش کر ناہے۔
اس معیار کو لچکدار رکھا گیا ہے تاکہ ہم بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے ہر ممکنہ حل پر غور کرسکیں۔ اس کا مقصد صحت سے متعلق امور کے متعلق آئیڈیاز، پروٹو ٹائپز اور دستیاب حل تلاش کرنا ہے جو، عملی اور توسیع پذیر ہوں۔
فاتحین کو نہ صرف اپنے خیال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انعامی رقم ملے گی، بلکہ جولائی 2020 میں شروع ہونے این آئی سی پاکستان کے 8 ویں کوہورٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری بھی ملے گی اور اس کے ساتھ ہی جاز xlr8 پروگرام کا حصہ بننے کا موقع بھی ملے گا۔ فاتحین کو قومی سطح پر اپنے نظریے کی پیمائش کرنے کے لئے سرپرستی اور رسائی حاصل ہوگی۔
آئیڈیا، حل یا پروٹوٹائپ والے کسی بھی شخص کو https://nicpakistan.pk/hackathone/پر درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ درخواست کا عمل 12 اپریل 2020 تک کھلا ہے۔