دنیا بھر میں کرونا وائرس سے پہلا نومولود بچہ امریکہ میں ہلاک

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے پہلا نومولود بچہ امریکہ میں ہلاک

  

کنیکٹی کٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آگئی ہے جو امریکہ سے رپورٹ ہوئی۔امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے گورنر نے بذریعہ ٹویٹ تصدیق کی کہ 6 ہفتے قبل پیدا ہونیوالا بچہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا جو اب تک دنیا میں کرونا سے سب سے کم عمر میں ہونیوالی ہلاکت ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق ہارٹ فورڈ سے تھا جسے گزشتہ ہفتے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔کنیکٹی کٹ کے گورنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات نومولود بچے کے کووڈ-19 کے نتائج مثبت آئے جو کہ ایک دل دہلانے والی بات تھی، ہمارا ماننا ہے کہ یہ اب تک کی وائرس سے سب سے کم عمر ہلاکت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا وائرس ہے جس نے بڑی بے رحمی سے سب سے نازک پر حملہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ گھر پر رہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ آپ کی زندگی اور دوسروں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چین، لندن اور بیلجیئم سے صرف 12،13 اور 14 سال کے نو عمروں کی ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں۔

نومولودہلاک

مزید :

صفحہ اول -