پنجاب حکومت کا ہر ڈویژ ن میں کرونا مریضوں کیلئے خصوصی فیلڈ ہسپتال بنانے کا اعلان

  پنجاب حکومت کا ہر ڈویژ ن میں کرونا مریضوں کیلئے خصوصی فیلڈ ہسپتال بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور/گوجرانوالہ/دینہ(جنرل رپورٹر،بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں کرونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی فیلڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کیے گئے ہیں اورمستقبل میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام اورمریضوں کے علاج معالجے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ہینڈزایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ میں 500بستروں اوردینہ کے قریب کیڈٹ کالج جہلم میں 120 بستروں پر مشتمل قرنطینہ مراکز کے دوروں کے موقع پر کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قرنطینہ سینٹر زمیں موجودسہولتوں اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متاثرہ مریضوں کیلئے قرنطینہ مراکز میں سہولتوں اورانتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء پر سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں کیونکہ عوام کو تنہا چھوڑ کرجانیوالے اب صرف بیان بازی تک محدود ہیں جبکہ یہ وقت قوم کو یکجاکرنے کا ہے لہٰذا آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو قرنطینہ مرکزمیں مریضوں کے علاج معالجے کیلئے موجود سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ مسلم ہینڈ زایجوکیشنل کمپلیکس کے سربرا ہ چن پیر شاہ نے دعاکرائی۔بعدازاں وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے ہائیڈرولک ریسرچ سٹیشن نندی پورگوجرانوالہ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واٹر سیکٹرکے ماڈل پراجیکٹ کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کولاہوررنگ روڈکے سدرن لوپ پراجیکٹ کے حوالے سے دریائے راوی کی ماڈل سٹڈی کے بارے میں بریف کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہوررنگ روڈکے سدرن لوپ پراجیکٹ کے حوالے سے دریائے راوی کی ماڈل سٹڈی پراجیکٹ کامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لنگر وال بریج پر بنے ہوئے ماڈل پراجیکٹ کا عملی مظاہر ہ دیکھا۔
وزیراعلیٰ/اعلان

مزید :

صفحہ اول -