کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ میں مکمل کرفیو نافذ
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔ اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہو گا۔سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرفیو 2آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ اور مدینہ سے نہ کسی کو جانے اور نہ شہروں میں کسی کو آنے کی اجازت ہوگی اور صرف مخصوص حالات میں اس سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں شہروں کے رہائشیوں کو فی الحال صرف گھر کی ضروری اشیا اور طبی سامان کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے اور وہ بھی مقامی وقت کے مطابق صرف صبح 6 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان تاہم رعایت خاندان کے ایک فرد کیلئے ہوگی۔کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔رائٹرز کے مطابق ریاض، مکہ، مدینہ اور جدہ میں آنے اور وہاں سے جانے پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ مکہ اور مدینہ میں بعض علاقے مکمل لاک ڈاؤن میں تھے۔
کرفیو نافذ