کرونا کو قابو کرنے کیلئے سب سے بڑا ہتھیار ”سماجی فاصلہ“، ڈاکٹر فاچی

  کرونا کو قابو کرنے کیلئے سب سے بڑا ہتھیار ”سماجی فاصلہ“، ڈاکٹر فاچی

  

واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) اس وقت کرونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے سب سے بڑا ہتھیار ”سماجی فاصلہ“ ہے۔ چونکہ اس وقت اس کی ویکسین نہیں ہے اور اس کا کوئی موثر علاج بھی موجود نہیں ہے اس لئے احتیاطی تدابیر کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہ تبصرہ وبائی امراض کے ماہر اور وائٹ ہاؤس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاچی نے جمعرات کے روز ”سی بی ایس“ ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں سنگینی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ذہن میں ضرور رکھیں لیکن ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا انہیں تسلیم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عمل کے ذریعے ان اعداد و شمار کو غلط ثابت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر فاچی نے بتایا ہے کہ اگر امریکی عوام سماجی فاصلے اور صفائی احتیاط پر عمل کرتے ہیں تو یہ اعداد و شمار یقینا بدل سکتے ہیں۔ سماجی فاصلہ رکھنا اور میل ملاپ سے پرہیز کرنا یقینا مشکل کام ہے لیکن اس وباء کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے اس سے بڑا کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی گائیڈ لائنز میں تیس دن کی توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے پوری قوم کوگھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر فاچی

مزید :

صفحہ اول -